بانی پی ٹی آئی کو پتا لگ چکا، ان کے لوگ انھیں چھوڑ کر بھاگ چکے، بک چکے ہیں: فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پتا چل گیا ہے کہ ان کے لوگ انہیں چھوڑ کر بھاگ چکے اور بک چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر مذہبی امور کا 67 ہزار عازمین کے حج پر جانے یا نہ جانے کے سوال کا جواب دینے سے گریز
پرانی پی ٹی آئی کا ٹوٹنا
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پرانی پی ٹی آئی اور وکلا کی پی ٹی آئی ایک طرف ہوگی، بہنیں ایک طرف اور بیگم ایک طرف ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سابق شوہر کے کزن نے دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
سیاسی حالات کی وضاحت
انہوں نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی آفر مائنس عمران سب کیلئے ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے دلدل میں تھے اب سیاسی جہنم میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوران ڈیوٹی سرکاری ہتھیار، گولیاں چوری کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار، دراصل کس سے تعلق نکلا؟ تہلکہ خیز انکشاف
بشریٰ بی بی کی صورتحال
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی لاہور کے بجائے پشاور پہنچ گئیں، ان کی ضمانت بدھ کو ہوئی مگر بنی گالہ پر ایک ہفتے سے رنگ و روغن ہو رہا تھا، جو پچھلے بارہ سال سے نہیں ہوا۔
دوستیوں کی وضاحت
ان کا کہنا تھا کہ گوگی فرینڈشپ مال اور منیادا کی دوستی ہوتی ہے جو سب جگہ نظر آتی ہے۔








