امیتابھ اور ابھیشیک نے ایک ہی دن ایک ہی عمارت میں 10 اپارٹمنٹس خریدلئے
بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں کی نئی سرمایہ کاری
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ کے امیر ترین اداکار باپ بیٹے امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن نے ممبئی کے ملنڈ ایسٹ کی ایک ہی عمارت میں 10 اپارٹمنٹ خریدلئے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 13 مختلف مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے
خریداری کی تفصیلات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ اور ابھیشیک بچن نے ملنڈ کی عالیشان عمارت ایٹرنیا میں 24 کروڑ 95 لاکھ بھارتی روپے میں 10 اپارٹمنٹس خریدے ہیں۔ رئیل اسٹیٹ میں نئی سرمایہ کاری کے بعد رواں برس امیتابھ اور ابھیشیک کا پورٹ فولیو 100 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو
اپارٹمنٹس کی تقسیم
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ملنڈ کے 10 اپارٹمنٹس میں سے 6 ابھیشیک اور 4 امیتابھ بچن کی ملکیت ہیں۔ امیتابھ کی ملکیت کا ہر اپارٹمنٹ 1154.75 مربع فٹ ہے، جبکہ ابھیشیک کے 4 اپارٹمنٹ اسی سائز کے ہیں اور باقی دو 1004.05 مربع فٹ کے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ ؛مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق
مکانی معلومات
بگ بی اور ابھیشیک نے ایٹرنیا کے سی ونگ میں 20 ویں، 21 ویں اور 23 ویں منزل کے 10 اپارٹمنٹس خریدے ہیں، جبکہ بچن خاندان کی رئیل اسٹیٹ میں ایک ساتھ بڑی سرمایہ کاری رواں ماہ 9 اکتوبر کو رجسٹرڈ ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا فیصلہ ہو گیا
پچھلے سرمایہ کاری کا جائزہ
واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے ایک ہی پروجیکٹ میں متعدد جائیدادیں پہلی بار نہیں خریدی ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے ممبئی کے ویرا دیسائی روڈ پر 3 آفسز اور اسی عمارت میں مزید 4 یونٹ خریدے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے قومی جانور مارخور سمیت 118 جانوروں کے شکار کے پرمٹ نیلام، مارخور کا پرمٹ 10 کروڑ میں نیلام کیا گیا
ابھیشیک بچن کی خریداری
دوسری جانب رواں برس مئی میں ابھیشیک بچن نے ممبئی میں اوبرائے سکائی سٹی میں 14 کروڑ 52 لاکھ بھارتی روپے میں 6 اپارٹمنٹس خریدے تھے۔
بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے بھارت بھر میں متعدد جگہوں پر رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے، جبکہ گزشتہ 5 سالوں (2020 سے 2024) کے دوران بگ بی اور ابھیشیک بچن نے بھارت بھر میں تقریباً 220 کروڑ روپے کی جائیدادیں خریدی ہیں۔








