نائیک سیف علی جنجوعہ شہید( نشان حیدر )کا آج 76واں یوم شہادت
نائیک سیف علی جنجوعہ کا یوم شہادت
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائیک سیف علی جنجوعہ شہید( نشان حیدر )کا 76واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا سوا 2 ارب کی لاگت سے گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
خراج عقیدت
افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول نے سخت جملوں کا استعمال کیا، ہم سوال پوچھ لیں تو توہین ہو جاتی ہے:عظمٰی بخاری
کشمیر جنگ میں بہادری
نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948 کی کشمیر جنگ کے دوران بھارتی فوج کے لگاتار حملوں کے خلاف پیر کلیوہ پہاڑی کا بہادری سے دفاع کیا۔ آپ کی جدوجہد اور قربانی اُن لوگوں کے لئے روشن مثال ہے، جو دفاعِ وطن کے لئے کوشاں ہیں۔
قوم کا فخر
بِلا شُبہ نائیک سیف علی جنجوعہ کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے، پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔








