سونے کی قیمت میں اچانک انتہائی بڑا اضافہ
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملکی اور عالمی منڈیوں میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران حملے میں پہل کرنا چاہ رہا تھا، صدر کے پاس حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا‘ ٹرمپ انتظامیہ
پاکستان میں سونے کی قیمت
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں مسافر گاڑی کھائی میں گر گئی، 7افراد جاں بحق
10 گرام سونے کی قیمت
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1714 روپے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسابقتی کمیشن نے شوگر ملز کا کارٹل پکڑ لیا
عالمی بازار کی صورتحال
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 22 ڈالر اضافے سے 2748 ڈالر فی اونس ہے۔
گزشتہ دنوں کی تبدیلیاں
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئی تھی۔








