عمران خان کو جیل میں سہولیات کی مبینہ عدم فراہمی کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
درخواست کا پس منظر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کو جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی پراسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے
درخواست کا متن
فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر ہونیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی سہولتیں سے محروم کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کے اضافے کی منظوری نہیں دی: ترجمان اوگرا
سہولیات کی کمی
بانی پی ٹی آئی کو ایک بہت چھوٹے سیل میں مستقل بند رکھا جا رہا ہے اور انہیں ورزش کی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ٹیلی ویژن اور اخبار کی سہولت بھی مہیا کی جائے جو کہ واپس لی گئی ہے۔
آئینی حقوق کی پامالی
آئین میں موجود آرٹیکل 9 اور دیگر آرٹیکلز کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی کے انسانی حقوق کی نگہبان ہے اور فوری طور پر بانی پی ٹی آئی کے حقوق بحال کیے جائیں۔








