امریکی اراکین کانگریس کے عمران خان کی رہائی کیلئے لکھے گئے خط کا ڈراپ سین
امریکی کانگریس میں عمران خان کی رہائی کے لیے خط
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی اراکین کانگریس کے بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کیلئے لکھے گئے خط کا ڈراپ سین ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہن کو توہین آمیز الفاظ کہنے والی خاتون کو بھاری جرمانہ
تحریک انصاف کے دعوے
کچھ دنوں سے تحریک انصاف یہ اعلانات کر رہی تھی کہ امریکہ میں 60 کانگریس اراکین نے عمران خان کے حق میں اپنی حکومت کو خط لکھا ہے اور عمران خان کی رہائی سمیت پاکستانی فوج پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی وفد اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی میں رواں ہفتہ ملاقات کا امکان
خط کی حقیقت
دنیا نیوز کے مطابق جب خط لکھنے والے امریکی کانگریس کے ان ارکان کا جائزہ لیا گیا تو یہ ہوش ربا تفصیلات سامنے آئیں کہ خط لکھنے والے ان 62 کانگریس اراکین میں سے 9 کٹر یہودی نسل پرست ہیں اور 29 اسرائیل کے کھلم کھلا حمایتیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی بے انتہا خوشی دولہے کو مہنگی پڑ گئی
بھارت اور پاکستان کی صورتحال
ان اراکین میں سے 13 ممبران مختلف مواقع پر بھارت کی جانب اپنی کھلی ہمدردیوں کا اظہار کر چکے ہیں اور 21 کٹر پاکستان مخالف ہیں جبکہ 2 اپنی تقریروں میں کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کچے میں آپریشن، ڈاکٹر اور ڈسپینسر زخمی ڈاکوؤں کے مبینہ سہولت کار نکلے، 5 مغوی بازیاب
ہم جنس پرستی کی حمایت
دلچسپ بات یہ ہے کہ مجموعی طور پر ان 60 میں سے 50 ارکان ہم جنس پرستی، یعنی LGBTQ کے حمایتی ہیں۔
پاکستان کا چیلنج
یہ ایک انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے جب پاکستان مخالف قوتیں پاکستان میں اپنے کسی اثاثے کو بچانے کیلئے یوں کھلم کھلا مداخلت کر رہی ہیں۔








