پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں،کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

یوم سیاہ کی تقریب

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں تاکہ دنیا کو اپنی سرزمین پر بھارت کے ناجائز قبضے کو مسترد کرنے کا پیغام دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: میئر نیویارک ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے دھماکہ خیز ڈیوائس برآمد، 2 مشتبہ افراد گرفتار

جموں و کشمیر میں ہڑتال

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ: مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں احتجاج

آزاد کشمیر میں 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج کے حملے اور بی جے پی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی مذمت کے لئے تمام اضلاع اور تحصیل ہیڈ کوارٹر میں احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد کرایوں میں 50 روپے سے 150 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا

مظفرآباد میں مظاہرہ

ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں کشمیر لبریشن کمیشن نے ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا ہے جس کے بعد ایک ریلی نکالی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کے کیبل فالٹ کے باعث پپری پمپنگ سٹیشن مکمل بند

بھارت مخالف ریلیوں کا انعقاد

اسی طرح پاسبان حریت جموں و کشمیر، کشمیری مہاجرین، دیگر حریت تنظیموں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں نے یوم سیاہ منانے کے لئے بھارت مخالف ریلیوں اور سیمینارز کا اہتمام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا خط، مذاکرات اور گفت و شنید کو ہی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ قرار دے دیا

کشمیری قیادت کی درخواست

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری اور وزیر اعظم چودھری انوار الحق نے دنیا بھر کے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

تاریخی پس منظر

واضح رہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوجیوں نے تقسیم کے منصوبے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر حملہ کیا اور کشمیریوں کی مرضی کے خلاف خطے پر قبضہ کر لیا تھا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...