موٹروے پولیس نے جلتی ہوئی کار سے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا
موٹر وے پولیس کی بروقت کارروائی
لاہور (آئی این پی) موٹر وے پولیس نے جلتی ہوئی کار سے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اتوار کی علی الصبح، ایک کار جو چارسدہ سے فیصل آباد جارہی تھی، اچانک سیال موڑ کے قریب پٹرول لیک ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی اقرار کی صورت کبھی انکار کی صورت۔۔۔
آتشزدگی کی صورتحال
موٹر وے پولیس ایم 2 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید آلات سے آگ پر قابو پایا اور مسافروں کو بحفاظت کار سے نکال لیا۔ مسافروں نے موٹر وے پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔
تعریف و تحسین
ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی اور ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پٹرولنگ افسران کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔