کشمیر کی آزادی جہاد کے سوا ممکن نہیں، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کا کشمیر کی آزادی پر بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی جہاد کے سوا ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی خاتون اور بچے کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی
یونیورسٹیوں کی قربانی اور یحییٰ سنوار کی مثال
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر کی تحریکوں میں لوگوں نے اپنی زندگی لگادی، یحییٰ سنوار کی شہادت نے سب کو قربانی کا پیغام دیدیا۔ یحییٰ سنوار نے زندگی کے 23 سال جیل میں گزارے اور جیل میں رہتے ہوئے آزادی کے پیامبر بن گئے۔ یحییٰ سنوار سے امریکا اور اسرائیل خوف کھانے لگ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون بیوٹیشن سے چلتی کار میں زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر قتل کر دیا گیا
یوم سیاہ: 27 اکتوبر
انہوں نے کہا کہ آج 27 اکتوبر ہے، 27 اکتوبر پوری دنیا میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آج کے دن بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجوں کو کشمیر میں اتارا۔ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا، جبکہ کشمیری طویل مدت سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 2 مغوی بازیاب
کشمیر کی اہمیت اور جہاد
ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے فرمایا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری شہید ہوتے وقت وصیت کرتے ہیں کہ ہمیں پاکستانی پرچم میں قبر میں اتارا جائے۔ کشمیریوں کا مقدمہ اس طرح سے لڑا جائے جس کا تقاضا ہے، کشمیر کا جتنا حصہ ملا وہ جہاد سے ہی حاصل ہوا، مقبوضہ کشمیر جہاد سے ہی آزاد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ہاردیک پانڈیا کو طلاق کے وقت سابقہ بیوی کو کتنے کروڑ روپے دینے پڑے؟
ن لیگ پر تنقید
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت نریندر مودی سے تجارت کی پینگیں نہ بڑھائے ورنہ عوامی مخالفت کا سامنا کرنا پڑےگا۔ میاں صاحب، یہ دوستی آپ افغانستان سے کیوں نہیں کرتے جو ایک برادر اسلامی ملک ہے؟
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئر پورٹ دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیشرفت، خاتون سمیت دو افراد گرفتار
تعلیمی مسائل اور معیشت
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دو کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ انہوں نے عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہونے دیا۔ بنیادی تعلیم مہنگی ہے، جبکہ زراعت کے شعبے کو تباہ کرنے والے یہ لوگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے بوشہر میں بجلی گھر سے اپنے عملے کو نکالنے کے لیے تیار ہیں، روس کا اعلان
مسلم لیگ ن کی حکومت کی ناکامیاں
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت 40 سال سے موجود ہے، آپ نے ہماری معیشت کیوں خراب کردی؟ ملکی معیشت وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے اعدادوشمار سے نہیں بلکہ بازار کی حقیقت سے پتہ چلتی ہے۔
کمزور مؤقف کی تنقید
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کشمیر کے حوالے سے کمزور مؤقف پیش کیا، اس مؤقف سے بھارت کو فائدہ ہوا۔ آپ کو آزاد نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر کی بات کرنی چاہیے اور وہاں سے فوجیں ہٹنی چاہئیں۔








