جنید جمشید نے نبیل ظفر کو کیا اہم مشورہ دیا تھا؟ اداکار نے بتادیا
نبیل ظفر کا جنید جمشید سے مشورہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ سابق گلوکار جنید جمشید نے انہیں کامیابی کیلئے ٹیم کو جوڑ کر رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی گھریلو کرکٹ میں کامیابی کا آسان راز
پوڈ کاسٹ میں گفتگو
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اداکار نبیل ظفر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے مشہور ڈرامے بلبلے سمیت ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔ اداکار نے اپنے ڈرامے بلبلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بلبلے کی کامیابی پر مجھے معروف نعت خواں اور سابق گلوکار جنید جمشید نے ایک مشورہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پلڈاٹ نے سال 2025 کے اختتام پر جمہوریت کے معیار پر جائزہ رپورٹ جاری کر دی
جنید جمشید کی رائے
نبیل ظفر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید نے مجھے کہا کہ میرے پاس ٹائم کم ہوتا ہے، میں ڈرامہ نہیں دیکھتا لیکن بلبلے ڈرامے کیلئے میری اہلیہ چاہتی ہیں میں ان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھوں، تو جب بھی مجھے موقع ملتا ہے میں بلبلے ڈرامہ دیکھ لیتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ماحول پر کاپ 30 کانفرنس 10 سے 21 نومبر تک برازیل میں ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی
کامیابی کی حقیقی بنیاد
اداکار نے بتایا کہ مرحوم جنید جمشید نے مجھے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی چیز مقبول ہوتی ہے تو اس میں ٹیم کا کردار ہوتا ہے، اپنی ٹیم کو جوڑ کر رکھنا کیونکہ جب آپ مشہور ہوتے ہیں تو ہر بندے کو لگتا ہے یہ میری وجہ سے ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، دو خوارج ہلاک
کامیابی کا حقائق
انہوں نے بتایا کہ جنید جمشید نے کہا کہ میری مثال لے لو، ہر بندہ یہ سمجھتا تھا اگر میں نہ ہوں تو یہ فارغ ہے، کامیابی کے پیچھے ایک بندہ نہیں ہوتا بلکہ سب لوگوں کی محنت ہوتی ہے، یہ کامیابی تمہاری نہیں ہے، پوری ٹیم کی ہے اور ٹیم کے ساتھ ہی کامیابی جیتی جاتی ہے۔
والدین کی اہمیت
اداکار نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے پیچھے والدین کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے، میری کم عمری میں والد کا انتقال ہوگیا تھا اور والدہ کی دعاؤں سے یہ بلبلے ڈرامہ شروع ہوا تھا۔








