قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پی ٹی آئی کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، خواجہ آصف
وزیردفاع کی بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر کہا ہے کہ عمران خان کا ٹولہ کہتا رہا کہ وہ ملازمت میں توسیع چاہتے ہیں لیکن وہ وقت پر ریٹائر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بیماری اور اموات کا سبب بننے والے 17 خطرناک جرثوموں کی فہرست جاری
عمران خان کے حامیوں کی تنقید
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ 'عمران خان کا ٹولہ کئی ماہ سینکڑوں ٹی وی پروگراموں میں کہتے رہے کہ فائز عیسیٰ کا مقصد ملازمت میں توسیع ہے لیکن وہ وقت پہ ریٹائر ہو کر چلے گئے۔'
شرم کا مقام
انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر ان میں شرم حیا ہوتی تو ڈوب مرنے کا مقام تھا، جب سارے بے حیا ایک ہی پارٹی میں اکٹھے ہو جائیں تو غیرت دلانا بھی وقت کا ضیاع ہے۔'