مریم نواز فضائی آلودگی کے ساتھ سیاسی آلودگی کا بھی علاج کررہی ہیں:عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز فضائی آلودگی کے ساتھ سیاسی آلودگی کا بھی علاج کررہی ہیں۔ جن کے اپنے صوبے میں فنڈز کی عدم دستیابی پر یونیورسٹیاں بند ہو رہی ہیں، انہیں پنجاب میں ہسپتالوں کے دیوالیہ ہونے کے خواب آتے ہیں۔ کے پی میں سرکاری ملازمین آئے روز تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔ پنجاب میں نئے ہسپتال بن رہے ہیں اور ہسپتالوں کی ری ویمپنگ ہو رہی ہے۔ پنجاب کے پہلے کینسر ہسپتال پر کام شروع ہو چکا ہے جبکہ سرگودھا میں کارڈیالوجی ہسپتال پر کام جاری ہے۔ لاہور میں پی آئی اے سے ٹو بھی جلد تعمیر ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ویر زارا ایک مرتبہ پھر نمائش کے لیے تیار

پنجاب کی ترقی کا جواب

انہوں نے کہا کہ پشاور میں بیٹھے شخص کو لگ رہا ہے کہ پنجاب میں سرکاری ہسپتال دیوالیہ ہو رہے ہیں، اللہ کی شان ہے۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں کے پی سے آئے لوگوں کا آج بھی علاج ہو رہا ہے۔ جو نااہل لوگ اپنے صوبے میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر جیسی بنیادی سہولیات نہیں دے سکتے، وہ پنجاب پر انگلی اٹھاتے ہیں۔ یہ لوگ شریف خاندان کے بغض میں اندھے، گونگے اور بہرے ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ٹی 10 لیگ کیلئے 8 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیئے

قانون کی پاسداری

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت جو بھی قانون توڑے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 9 مئی کے شر پسندوں اور بلوائیوں کے ساتھ لاڈلے بچوں والا سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ آپ کے صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوتے نہ ہی نئے منصوبے آتے ہیں، اس لیے آپ کو ٹینڈرنگ کے لیے اشتہارات جاری کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ پنجاب میں ہر ہفتے عوامی فلاح کا نیا منصوبہ آتا ہے تو اس کی تشہیر کرنا بھی قانونی تقاضا ہوتا ہے۔ 11 سال سے خیبر پختونخوا میں کون سی تبدیلی اور انقلاب لائے ہیں، وہ قوم کو بتائیں، وہاں اب بھی لوگ ڈولیوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

مریم نواز کا ذکر

آپ لوگ ہر وقت مریم نواز کا راگ الاپنے کی بجائے اپنے وزیراعلٰی کی کارکردگی کا حساب دیں۔ مریم نواز فضائی آلودگی کے ساتھ سیاسی آلودگی کا بھی علاج کررہی ہیں۔ فضائی آلودگی کے علاوہ جو بیہودگی اور سیاسی گندگی آپ لوگوں نے پھیلائی، اس کا حساب کون دے گا؟ ہر وقت مریم نواز کے متعلق زبان درازی کرنے سے آپ کی اور آپ کے وزیراعلٰی کی نااہلی نہیں چھپ سکتی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...