وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا
27ویں آئینی ترمیم کا امکان مسترد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید
وزیر اطلاعات کی گفتگو
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم نہ زیرغور ہے نہ ہی حکومتی سطح پر ایسی کوئی بات سامنے آئی ہے۔
پی ٹی آئی کی تقسیم اور احتجاج
عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی چار، پانچ دھڑوں میں منقسم ہے، ان کے ماضی کے احتجاج کی کال بھی ناکام ہوئیں، اس بار بھی ہم ان کی احتجاج کی کال پر پرُسکون ہیں۔