امریکی صدر جوبائیڈن ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے 40منٹ لائن میں کھڑے رہے
امریکی صدر جو بائیڈن کا ووٹ کاسٹ کرنا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارتی الیکشن کے لیے آج "قبل از وقت پولنگ ڈے" کے تحت اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے۔ بائیڈن نے 40 منٹ قطار میں لگ کر ووٹ کاسٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 4سال سے لاپتہ لڑکی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
ووٹر کی شناخت کی تصدیق
جو بائیڈن کی باری آئی تو انہوں نے اپنی شناختی دستاویزات الیکشن ورکر کے حوالے کیں۔ الیکشن ورکر نے صدر بائیڈن سے فارم پر سائن کروایا اور اعلان کیا "جوزف بائیڈن اب ووٹ ڈال رہے ہیں"۔
یہ بھی پڑھیں: کل کہاں سے احتجاج شروع کیا جائے گا ۔۔؟ تحریک انصاف کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے ،کارکنوں کواہم ہدایات جاری
قبل از وقت پولنگ ڈے کا تعارف
امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کے دوران پہلی بار ہجوم اور رش سے بچنے کے لیے "قبل از پولنگ ڈے" ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 11 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
فائدے اور سہولیات
اس سہولت سے بزرگ شہری اور بیمار افراد مستفید ہوسکتے تھے۔ اس کامیاب تجربے کو کورونا وبا کے بعد بھی سہولت کے طور پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھکاری کی 3 لڑکیوں کو قتل کرنے کی کوشش، 2 بہنیں شدید زخمی
ریاستوں میں قبل از وقت ووٹ ڈالنے کا عمل
جس کے تحت امریکا کی متعدد ریاستوں میں قبل از پولنگ ڈے ووٹ کاسٹ کیے جا رہے ہیں۔ سابق امریکی صدر 100 سالہ جمی کارٹر نے بھی اس سے فائدہ اُٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: سویڈن نے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا ہے
صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم
ادھر حکمراں جماعت کی صدارتی امیدوار اور جوبائیڈن کی قریبی ساتھی کملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم کو مزید تیز کردیا ہے۔
حریف امیدواروں کی تنقید
دوسری جانب ان کے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بھی کملا ہیرس کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، جو اس وقت ملک کی نائب صدر بھی ہیں۔








