لندن: توہین عدالت پر دائیں بازو کے لیڈر ٹومی رابنس کو 18 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی
ٹومی رابنس کی قید
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں دائیں بازو کے لیڈر ٹومی رابنس کو توہین عدالت پر 18 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
جھوٹے الزامات کا اعتراف
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹومی رابنس نے شامی پناہ گزین کے خلاف جھوٹے الزامات دہرانے کا اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے ایران جنگ کے لیے مکمل منصوبہ بندی نہیں کی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ ناقص پلاننگ کی علامت ہے: جان بولٹن کھل کر بول پڑے
ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی
رپورٹس کے مطابق دائیں بازو کے لیڈر نے ہائی کورٹ کے 2021ء کے حکم کی 10 مرتبہ خلاف ورزی کا بھی اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
ویڈیو اور غلط الزامات
میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی پناہ گزین پر سکول میں ایک نوجوان کے حملے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، رابنس نے ویڈیو کے ساتھ غلط الزام لگایا تھا کہ شامی پناہ گزین پرتشدد غنڈہ ہے۔
دھمکیاں ملنے کا خدشہ
رپورٹس کے مطابق ٹومی رابنس کی پوسٹ کے سبب شامی خاندان کو جانے سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔








