ارکان کانگریس کا پاکستان سے متعلق لکھا گیا خط صدر بائیڈن کو موصول ہونے کی تصدیق
امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ نے ارکان کانگریس کی جانب سے پاکستان سے متعلق لکھا گیا خط صدر بائیڈن کو موصول ہونے کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ایس او ٹی ایونٹس 2024 کا کراچی میں آغاز
ترجمان کا بیان
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ارکان کانگریس کا پاکستان سے متعلق لکھا گیا خط صدر بائیڈن کو موصول ہوگیا، ہم ممبران کو خط کا مناسب وقت پر جواب دیں گے، ہم پاکستان میں جمہوریت کو برقرار دیکھنا چاہتے ہیں۔
جمہوری عمل میں شرکت
میتھیو ملر نے مزید کہا کہ جمہوری عمل میں شرکت ہر کسی کا بنیادی حق ہے، ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نے اسلام آباد میں ملاقاتوں میں انسانی حقوق کو مقدم رکھنے پر زور دیا۔