محکمہ داخلہ نے پنجاب ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا
محکمہ داخلہ پنجاب کا جدید ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے پنجاب ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ جدید سسٹم کی بدولت محکمے کی تمام پروکیورمنٹ اور دستیاب وسائل بارے رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو گئی ہے۔
پروکیورمنٹ کا ریکارڈ اور وسائل کی دستیابی
محکمہ داخلہ اور اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس کے 5 ارب روپے مالیت کی پروکیورمنٹ کا ریکارڈ ای انوینٹری سسٹم میں دستیاب ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جدید ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم میں 19000 سے زائد ایسٹس کا ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔
کاغذ قلم سے سائنٹفک مشینری تک
ترجمان کے مطابق، محکمے میں دستیاب کاغذ قلم سے لے کر جدید سائنٹفک مشینری تک کا ریکارڈ سسٹم میں درج کیا گیا۔ جدید سسٹم کی بدولت محکمے کے ہر آفیسر اور عملے کے زیر استعمال اشیاء اور وسائل دیکھے جا سکتے ہیں۔
آڈٹ میں سہولت و شفافیت
تمام افسران اور عملے کے زیر استعمال اشیاء کے علاوہ اسٹور میں موجود وسائل بارے بھی رئیل ٹائم معلومات دستیاب ہوں گی۔ ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم کی بدولت محکمانہ آڈٹ میں سہولت اور شفافیت یقینی بنائی گئی ہے۔
بجٹ پلاننگ میں معاونت
اسی طرح محکمے میں دستیاب وسائل کا ریکارڈ آئندہ کیلئے بجٹ پلاننگ میں بھی معاون ہوگا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے تمام ملحقہ اداروں میں ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم لانچ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
محکمہ داخلہ کی آئی ٹی ٹیم کی کارکردگی
اپنی طرز کے پہلے اور منفرد انوینٹری مینجمنٹ سسٹم کو محکمہ داخلہ کی آئی ٹی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے بغیر کسی اضافی خرچ کے صرف 3 ہفتوں کے مختصر عرصے میں اپنے وسائل سے انوینٹری مینجمنٹ سسٹم تیار کیا۔
تربیت کا عمل
سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر محکمے کی آئی ٹی ٹیم تمام اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس کو جدید سسٹم کے استعمال کے بارے تربیت دے رہی ہے۔