حکومت کا دسمبر اور جنوری میں گیس کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلہ
حکومت کا گیس لوڈمینجمنٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت سخت سردی والے 2 ماہ کے دوران ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے معاشی اشاریوں پر اپنی پیشگوئیوں پر نظرثانی کرلی
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے ہدایات
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وفاقی وزارت پیٹرولیم نے موسم سرما کے لیے گیس لوڈمینجمنٹ کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق دسمبر اور جنوری کے سخت سردی والے 2 مہینوں میں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کر دیے جائیں گے۔ حکام کا بتانا ہے کہ ان 2 مہینوں میں جو ملکی صنعت گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کرتی ہے اس کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ خسارہ بے قابو، فرانس شدید مالی و سیاسی بحران کا شکار، نوبت یہاں تک کیسے پہنچی؟ جانیے
قدرتی گیس کی فراہمی کا مقصد
وزارت پیٹرولیم حکام کے مطابق یہ فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی 7 ویں ٹیم ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے میں خرید لی
انڈسٹری کے لیے گیس کی فراہمی میں رکاوٹ
اس طرح چاروں صوبوں میں جو انڈسٹری گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کر رہی ہے یا کیپٹو پاور اسٹیشنز اپنے کارخانوں میں لگائے ہوئے ہیں ان اسٹیشنوں کے لیے دسمبر 2024 تا جنوری 2025 تک گیس کی فراہمی روک دی جائے گی اور یہ انڈسٹری بھی بجلی کمپنیوں کی بجلی استعمال کرے گی۔
سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے احکامات
خبر کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم دسمبر 2024 سے 31 جنوری 2025 تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے احکامات جاری کرے اور ان کے گیس کنکشن منقطع کرے۔








