ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن امور میں دشواریاں آ رہی ہیں اس کو دور ہونے میں شاید ابھی چند دن لگ جائیں اس لئے اس وقت تک نماز سے مدد لیں اور صدقے کے عمل کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: 4.5 کروڑ روپے کی قربانی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو بھی پریشانیاں ہیں یا اپنوں کے ساتھ اختلافات والا معاملہ ہے وہ فی الحال ابھی چند دن اور جاری رہ سکتا ہے آپ اس کو اللہ پاک پر چھوڑ کر خود صرف روزگار کو دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چلتی گاڑی میں آگ لگنے سے جھلس کر 2 بچیاں جاں بحق، خاندان کے 9 افراد زخمی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورتحال بہتر تو ہو رہی ہے مگر آپ کو کسی بد نظری نے بھی ساتھ ساتھ تنگ کیا ہوا ہے، آپ سورہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے سنجیدہ مذاکرات نہ کئے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کا اعلان ہوگا، شوکت یوسفزئی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کچھ نہ کچھ بڑا ہونے والا ہے اللہ کرے آپ کے حق میں ہو مگر خود بھی دعا کریں، یا تو آپ کو بہت کچھ دے جائے گا یا پھر مشکل میں ڈال جائے گا، دعا ہی تقدیر بدل دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی تحریکِ انصاف کے وفد سے ملاقات، قومی جرگہ اور اپوزیشن اتحاد کے بارے میں مشاورت
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ بڑی جلدی دوسروں پر انحصار کر لیتے ہیں، پھر دھوکا ہونے پر پچھتاوا ہوتا ہے اس لئے اب جو خبر مل رہی ہے یا آفر آ رہی ہے اس کے بارے میں اچھی طرح سوچ سمجھ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: حالیہ سرحد پار کارروائی کوئی جارحیت نہیں بلکہ اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ایک ناگزیر قدم تھا، عمران اسماعیل
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج اللہ نے چاہا تو ایک بڑے کام میں کامیابی حاصل ہو سکے گی۔ جس بات کو لے کر پریشان تھے اس کا بھی مسئلہ حل ہو جائے گا، اب گھر پر توجہ مزید درکار بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خانیوال کچہری بازار کے کھلے سیوریج نالے میں 3 بچے گر گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو ابھی چند اہم فیصلے کرنے ہیں، اس میں آپ اکیلے بھی ہو سکتے ہیں، یہ یاد رہے اور فی الحال اوپن ہو کر نہ چلنے کا مشورہ بھی ہے، مخالفین تاک میں الگے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن افراد نے اپنے روزگار میں تبدیلی کرنی ہے وہ بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں، کامیابی ملے گی اور جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار ہیں ان کے لئے خوشخبری نظر آ رہی ہے، ان شاء اللہ۔
یہ بھی پڑھیں: شہری کا تعلق عوام سے ہو یا فورسز سے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمے داری اور ترجیح ہے، علی امین گنڈاپور کا جرگے سے خطاب
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اب تھوڑی سی ہمت کر کے اپنے لئے قدم اٹھانا ہوگا، اور جو بھی فیصلہ کریں پھر اس پر کھڑے ہو جائیں، اب پیچھے ہٹنے کی ضرورت نہیں ہے، قسمت آپ کا ساتھ دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص ٹولہ متاثرین کے ساتھ ہمدردی کی بجائے گندی سیاست کررہا ہے: عظمیٰ بخاری
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت مالی طور پر صورتحال خراب نظر آتی ہے اور فی الحال کوئی سلسلہ بھی بنتا دکھائی نہیں دے رہا، آپ کو ابھی انتظار کرنا ہوگا اور موجودہ کام میں ہی دلچسپی لینا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سپورٹر بھی پاک سعودی دفاعی معاہدے کے معترف، کہتے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دے دی ہے
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا ہیں ان شاء اللہ اس سے نکلنے کا کوئی سبب بن سکتا ہے، اور مالی طور پر بھی کوئی غیبی مدد ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اچھا دن رہے گا۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی بھی معاملات میں ٹینشن کا شکار ہیں وہ دو تین یوم میں اس سے نکل جائیں گے، فی الحال اب خاموشی سے دن گزاریں اور جن پر غصہ آ رہا ہے اس طرف توجہ نہ دیں۔








