سونا سستا ہو گیا، چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سونا سستا ہو گیا جبکہ چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بورڈ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنز کی منظوری دے چکا، وفاقی حکومت کی منظوری سے تمام کرنسی نوٹس تبدیل کیے جائیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کمی سے 2777 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخی سنگِ میل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شاہکار تصنیف دارالمنہاج سعودی عرب سے شائع ہوگئی
پاکستان میں سونے کی قیمت
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ہو گئی، جس سے سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے کمی سے 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے کا ہوگیا۔
چاندی کی قیمت میں اضافہ
دوسری جانب ایک تولہ چاندی 100 روپے اضافے سے 3450 روپے کی بلند سطح قائم کردی۔








