قاضی فائر عیسیٰ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی حمایت نہیں کرتے، علی محمد خان
تحریک انصاف کے رہنما کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بیرون ملک کسی نے بدتمیزی کی ہے تو ہم اس کی حمایت نہیں کرتے لیکن عوام کے احتجاج اور غم و غصے کو سمجھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہو کیا رہا ہے ۔۔؟کہیں خوشی کہیں غم، ایک اور دھمکی ، انسانی بحران بڑھتا جا رہا ہے، جیلیں تفریحی کیمپ نہیں ، چہروں سے مسکراہٹیں مٹا دی گئی ہیں
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ مجھے عدالتی حکم کے باوجود آج پھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مجھے روکنے سے آپ کو کیا فائدہ اور مجھے کیا نقصان ہو سکتا ہے، علی ظفر سمیت ہمارے وکلا کو بھی تین گھنٹے تک روکا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتوں سے نمٹنے کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں، خالد مقبول صدیقی
حوصلہ اور عزم کا اظہار
انہوں نے کہا کہ ان حرکتوں سے آپ بانی پی ٹی آئی اور ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے۔ ہم تب تک آتے رہیں گے جب تک قوم اور امت کا لیڈر یہاں سے عزت کے ساتھ نکل نہیں جاتا۔ جیلوں میں وقت گزار کر ہم نے بہت سی ایسی چیزیں دیکھی ہیں جو پہلے نہیں دیکھی تھیں۔
عوام کے سلوک کی یاد دہانی
ان کا کہنا تھا کہ آپ بڑے عہدوں پر بیٹھے چھوٹے چھوٹے بونے ہیں، جن کے ساتھ عوام وہ سلوک کریں گے کہ دنیا یاد رکھے گی۔








