متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ جانیے
متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا متوقع آغاز
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ 2025 سے ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک طرف سڑکوں پر شدید احتجاج کی کال ہے تو دوسری طرف دشمن سرحدوں سے نہیں، اندر سے وار کر رہا ہے، یہ احتجاج نہیں، دشمن کا ایجنڈا ہے، ناز بلوچ
چاند کی پیش گوئی اور تاریخ کا تعین
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اماراتی ایسٹرونومی سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ ہجری سال کے پانچویں مہینے جمادی الاول میں چاند کے بارے میں پیش گوئی کے امکانات شروع ہوجاتے ہیں، جس سے رمضان المبارک کی تاریخوں کے تعین میں مدد ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کے پورٹل میں تکنیکی مسائل کے بعد درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی
چاند کا مشاہدہ
سوسائٹی نے کہا کہ جمادی الاول کا چاند 3 نومبر 2024 کو نظر آئے گا اور ممکنہ طور پر غروب آفتاب کے فوری بعد چاند نظر آئے گا. اس کے نتیجے میں رمضان کے آغاز کے بارے میں پیشگوئی کے لیے بنیادی پہلو فراہم ہوگا۔
حتمی تاریخ کا انحصار
رمضان المبارک کے آغاز کی حتمی تاریخ چاند کے نظر آنے پر منحصر ہے، جس کا اعلان روایتی طور پر چاند دیکھنے کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کرتی ہے۔








