صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاؤں فریکچر ہو گیا
صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔ جیو نیوز کے مطابق ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے پاؤں میں گزشتہ رات دبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے فریکچر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ کیلئے بین الاقوامی ایوارڈ
طبی امداد اور علاج
صدر آصف علی زرداری کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے پاؤں پر پلاستر کیا۔ صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کیلئے پلاستر کیا گیا ہے۔
بہتری کی توقعات
ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ہسپتال سے گھر منتقل کردیے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔