شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کو وارننگ کا جواب دے دیا
پی ٹی آئی رہنما کا ردعمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جواب دے دیا۔ اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کا میرے خلاف بیان افسوسناک ہے، آپ کے ساتھ میں کام کرنے کےلیے رضا مند رہا۔ لیکن آپ نہ میرے باس ہیں نہ ہی مجھے قابو کرنے کا اختیار ہے۔
اپنے باس کا ذکر
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے باس بانی پی ٹی آئی اور بیرسٹر گوہر ہیں، انہیں جوابدہ ہوں، کوئی دوسرا فرد حیثیت نہیں رکھتا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ شیر افضل مروت کو موقع دے رہے ہیں، ڈسپلن کا مظاہرہ نہیں کیا تو کارروائی کریں گے۔