قیدی نمبر 804 کی تصاویر کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے پر میڈیکل آفیسر کو ترقی مل گئی
پشاور میں صحت کے شعبے میں ترقی
پشاور (ویب ڈیسک) محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں قیدی نمبر 804 کے ساتھ لگاؤ ترقی کا زینہ بن گیا۔ جہاں "قیدی نمبر 804" کی تصاویر کے ساتھ تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر میڈیکل آفیسر کو ترقی مل گئی۔ ڈاکٹر ہارون ظفر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم کسی کی زیادتی کے آگے ہر گز سر نہیں جھکائیں گے، یہ ایرانی قوم کی منطق ہے: آیت اللہ خامنہ ای
ڈاکٹر ہارون ظفر کی تقرری
ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق میڈیکل آفیسر صفت غیور شہید ڈاکٹر ہارون ظفر کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر کردیا گیا جسکا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے 3 حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی کا کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا
ٹک ٹاک ویڈیو کا ذکر
کچھ روز قبل ڈاکٹر ہارون ظفر کی قیدی نمبر 804 کی تصاویر کے ساتھ سرکاری ہسپتال میں ٹک ٹاک ویڈیو کو آج نیوز کے رپورٹ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چھوٹی نہر میں پڑنے والا شگاف ستھراپنجاب کے ورکرز کی مدد سے بھر دیاگیا، ویڈیو وائرل
اضافی انتظامی چارجز
صرف یہی نہیں، بلکہ قیدی نمبر 804 کی محبت میں کلینکل او پی ڈی میں تعینات دو طبی ماہرین ڈاکٹر عثمان اور ڈاکٹر صمد آفریدی کو ڈی ایم ایس کے اضافی ایڈمنسٹریٹو چارج کے بھی تفویض کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر سلمان اکرم راجہ اور فیصل واوڈا کھل کر بول پڑے
ڈاکٹروں کی کمی اور مریضوں کے مسائل
ایک طرف ہسپتال کو ڈاکٹرز کی کمی کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب او پی ڈی میں تعینات ڈاکٹروں کو انتظامی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا جس سے مریضوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کی سیاسی جماعتوں کے وفود کی ملاقاتیں، تعلقات مضبوط بنانے پر گفتگو
سیاسی تعلقات کا معاملہ
مذکورہ دونوں ڈاکٹرز کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے بتایا جاتا ہے، دونوں ڈاکٹرز بھی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھے جاسکتے ہیں۔
سرکاری ہسپتالوں میں سیاسی سرگرمیاں
اس معاملے پر آج نیوز نے مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی سے مؤقف لیا تو ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔








