تقرری و تبادلوں کے منتظر سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ نے پنجاب میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں پر عائد پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج فلاپ، شاہراہیں کھلی رہیں، پی ٹی آئی کا کوئی انقلابی کہیں نظر نہیں آیا: عظمٰی بخاری
سماعت کی تفصیلات
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس عاصم حفیظ نے کیس کی سماعت کی اور کہا کہ فیصلے کا ماضی میں کیے گئے تقرر و تبادلوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج ، میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟صحیح وقت جانیے.
درخواست گزار کا حق
عدالت نے فیصلے میں مزید کہا کہ درخواست گزار انفرادی طور معاملہ مجاز اتھارٹی کے سامنے اٹھا سکتے ہیں، تقرر و تبادلوں کا اختیار متعلقہ اتھارٹیز کو ہی حاصل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ہزار 428 افراد ہلاک، ایران ہیومن رائٹس
حکومت کا کردار
جسٹس عاصم حفیظ نے یہ بھی کہا کہ حکومتیں ادارے چلانے کے لئے عمل میں آتی ہیں، ادارے اپنے قوانین کے تحت ہی چلائے جاتے ہیں۔
باقی معلومات
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے تبادلوں اور تقرر پر پابندی کا کوئی واضح قانون پیش نہیں کیا۔








