قومی بچت سکیم کے شرح منافع میں کمی کردی گئی
اسلام آباد میں قومی بچت سکیموں کے فوائد میں کمی
قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ کی شرح
بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 14.16 فیصد سے کم کرکے 13.92 فیصد کردیا گیا ہے۔
ریگولر انکم سرٹیفیکٹ کی شرح
ریگولر انکم سرٹیفیکٹ کا منافع 12.72 فیصد سے کم کرکے 12.12 فیصد کردیا گیا ہے۔
سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ کی شرح
سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 15.20 فیصد سے کم کرکے 11.60 فیصد کردیا گیا ہے۔
دیگر اکاؤنٹس کی شرح منافع
نوٹیفکیشن کے مطابق:
- پینشنرز اکاؤنٹس کا منافع 14.2 فیصد سے کم کرکے 13.92 فیصد
- شہداء اکاؤنٹ کا منافع 14.16 فیصد سے کم کرکے 13.9 فیصد
- سپیشل سیونگز اکاؤنٹ کا منافع 15.20 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد
- سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹ کا منافع 14.25 فیصد سے کم کرکے 11.16 فیصد