قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، وفاقی وزیر اطلاعات
پاکستان میں قطر کی سرمایہ کاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اس سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت کو مزید تقویت ملے گی، پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، مہنگائی 6.9 فیصد پرآ گئی ہے، ریکارڈ ترسیلات پاکستان میں آئیں، شرح سود میں کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اکبر ایس بابر کا محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے فیصلے کو قانونی فورم پر چیلنج کرنے کا اعلان
وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس
آج نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے سعودی عرب اور قطر کے دورے اہمیت کے حامل تھے، دونوں ممالک کے دورے انتہائی کامیاب رہے، اللہ کا شکر ہے حکومتی کاوشوں سے معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے، دورہ سعودی عرب میں ملاقاتیں تعمیری اور نتیجہ خیز رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
سعودی عرب کے ساتھ معاہدے
عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی وزیر سرمایہ کاری کے دورہ پاکستان میں 27 معاہدوں پر دستخط ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کی تعداد 27 سے بڑھ کر 34 ہوگئی، دونوں ممالک نے معیشت اور سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا، ملکی معیشت کی بحالی اور استحکام میں سعودی عرب کا اہم کردار رہا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی پاکستان میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا، دونوں ممالک نے سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا، سعودی قیادت نے مزید 60 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، ریاض میں وزیراعظم نے سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، چیئرمین پی سی بی نے بھارتی شائقین کرکٹ کیلئے بڑا اعلان کر دیا
پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر نہتے فلسطینیوں کی آواز بلند کی، پاکستان اور قطر کی دوستی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا، وزیراعظم اور قطری قیادت کے درمیان مفید بات ہوئی، قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا، وزیراعظم کا اصلاحات کا ایجنڈا آگے بڑھ رہا ہے، قطر مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل ایکٹیوزم پینل نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا
وزیر اطلاعات کی مزید تفصیلات
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ منارا کا معاملہ خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے، سعودی فاسٹ فوڈ چین البیک پاکستان آرہی ہے، کمپنی نے اپنی سپلائی چین پر کام شروع کردیا ہے، تمام شعبوں میں تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے، تفصیلات وقت آنے پر سامنے لائیں گے۔
ماضی کے واقعات پر تبصرہ
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کی ہی صوبائی حکومت نے طالبان کو واپس لاکر بلایا اور اس وقت کے وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر ایک بھی اجلاس نہیں کیا اور اب یہ حکومت ملزمان کا استقبال کررہی ہے اور انسداد دہشتگردی پر ان کی کوئی توجہ نہیں ہے، ایک مذاق سا بن گیا ہے، وفاق نے پہلے بھی تعاون کی پیشکش کی تھی اور اب بھی ساتھ مل کر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔








