توشہ خانہ کیس ٹو: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
راولپنڈی: توشہ خانہ کیس میں نئی سماعت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس ٹو میں آج پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم، چکوال: بارش سے تباہی، ریلے میں پھنسے 40 لوگ ریسکیو، ایمرجنسی نافذ
سماعت کی تفصیلات
اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ سابق خاتون اول بھی کیس کی سماعت کے سلسلے میں اڈیالہ جیل آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود میں ممکنہ دراندازی کی اطلاعات کے پیش نظر امریکی سفارتخانے نے لاہور قونصلیٹ کے عملے کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا
وکالت نامے اور بریت کی درخواستیں
دوران سماعت بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر اور عثمان گل کی جانب سے وکالت نامے جمع کروائے گئے۔ وکلاء نے توشہ خانہ کیس ٹو میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہندو انتہا پسندوں کا عیسائی پادری پر بدترین تشدد، چہرے پر سرخ سندور مل دیا، جوتوں کا ہار پہنا کر گاؤں میں گھمایا
ایف آئی اے کی مخالفت
ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جا رہی ہے۔ بریت کی درخواست فائل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کیس پر سماعت نہ ہو سکے۔
کیس کی آئندہ سماعت
بعدازاں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔








