کے پی ہاوس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین کا انتہائی قیمتی سامان غائب

پشاور میں سی ایم کے پی ہاوس سے سامان کی گمشدگی

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی چوک احتجاج کے دوران سی ایم کے پی ہاوس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا انتہائی قیمتی سامان غائب ہو گیا۔

غائب ہونے والی اشیاء

ذرائع کے مطابق، ڈی چوک احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ کے پی کا سامان کے پی ہاوس اسلام آباد سے غائب ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے 2 آئی فون 15 پرومیکس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ علی امین گنڈا پور کا پرس، دستاویزات، اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی غائب ہو گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی پریشانی

ذرائع سی ایم ہاوس کے مطابق، موبائل گم ہونے سے علی امین گنڈا پور کے اہم نمبرز بھی چلے گئے ہیں جس کی وجہ سے وزیراعلیٰ پریشان ہیں۔ انہوں نے میٹنگ میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار بھی کیا اور اہم فون نمبرز مانگ لئے۔

الزامات اور کارروائی

اس حوالے سے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا پختون یار نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے 2 موبائل، اہم دستاویزات، اور دیگر سامان کے پی ہاوس سے آئی جی اسلام آباد لے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے سامان میں نقدی، کپڑے، اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی شامل تھا۔

پولیس کی کارروائی

پختون یار نے بتایا کہ کے پی ہاوس میں وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے شیشے توڑے گئے جس کی ویڈیو موجود ہے۔ آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے شیشے توڑے اور آئی جی اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ کا سامان لے گئے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ آئی جی پر مقدمہ درج کرکے وزیر اعلیٰ کے پی کا سامان واپس کیا جائے۔

حکومتی مطالبات

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ صوبے کے چیف ایگزیگٹو ہیں، ان کا سامان فوری واپس کیا جائے، یہ سامان کے پی ہاوس اسلام آباد سے غیر قانونی طور پر غائب کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...