سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی
سونے کی قیمت میں کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1700 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر اعتراضات دور، پیر کو دوبارہ مقرر کرنے کا حکم
نئی قیمتیں
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 83 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1457 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 627 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہو کر 2735 ڈالر فی اونس ہے۔