سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست،پاکستان ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
ہانگ کانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپرسکسز کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند
سیمی فائنل کا خلاصہ
تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں کھیلے جارہے سپرسکسز کے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص
پاکستان کی شاندار کارکردگی
گرین شرٹس نے 108 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ آصف علی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 8 گیندوں پر 32 رنز بنائے، جبکہ محمد اخلاق نے 10 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔ عامر یامین 24 اور فہیم اشرف 19 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
آگے کا راستہ
یاد رہے کہ ہانگ کانگ سپرسکسز کا دوسرا سیمی فائنل بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔