ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ہر تھوڑے عرصے بعد گھر میں میلاد وغیرہ کا انعقاد کرواتے رہا کریں۔ آپ کا اور رجحانی ستارے کا آپس میں بہت تعلق ہے۔ اس طرح آپ کو بڑا فائدہ ملے گا۔ آج غور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: میرے خاندان میں سے جس مرضی کو قید میں ڈال دو ، میں نہ جھکوں گا نہ اس ظلم کو قبول کروں گا، عمران خان
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جسم کے کسی حصے میں مسلسل درد کی شکایت رہنے کا امکان ہے اور اگر ایسا ہوا تو زیادہ پروا نہ کریں۔ آج جس مقام سے ستارہ گزرے گا، تھوڑی سی تکلیف دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں اسرائیل کی حمایت کم ہوئی ہے، امریکا میں سب سے طاقتور لابی یہودی لابی تھی: ڈونلڈ ٹرمپ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنی تمام کوشش اب روزگار کی طرف لگا دیں۔ یہ وقت آپ کے لئے کھل گیا ہے اور جتنی محنت کریں گے، آپ کو اتنا ہی صلہ ملے گا۔ پہلے محنت رائیگاں جارہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان، مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
تعلیم کے معاملے میں کامیابی ہوگی۔ اس سلسلے میں اٹھایا گیا کوئی بھی بہتری کی جانب لے کر جائے گا۔ اسی سلسلے میں باہر جانے کی کوشش کرنے والے خوشخبری سن سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں “پھسلن سے بچاؤ فارمولا” کامیاب، ارکان نے دوسروں کا ووٹ باکس میں ڈالا ، مقامی صحافی کا دعویٰ
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج بندش کا امکان نظر آرہا ہے اور شاید اسی وجہ سے آپ کے کاموں میں رکاوٹ آ رہی ہے۔ تسلی کرلیں، استخارہ کرکے اور رسک لینے والے کاموں سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیوشن سینٹر کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بہترین خوشخبری ملے گی، جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہوگا اور بحکم خدا بہت شاندار ہے۔ اولاد کے حوالے سے بھی لاحق پریشانی ضرور ختم ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کوئی عزیز یا دوست ضرور آپ سے ملتا ہے، جو آپ سے بہت فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔ آج محتاط رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کا کیس، گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار بھی شامل
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے تمام معاملات سپرد خدا کردیں۔ وہ ضرور کوئی بہتر راستہ دکھائے گا۔ آج اچھا دن ہے، مشکل آسان ہوگی اور ہر قسم کی بندش بھی ضرور ختم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ؛ تہرے قتل کے مجرم کی 3 بار سزائے موت کالعدم قرار، بری کرنے کا حکم
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
رزق کے حوالے سے اچھا دن ہے۔ غیر متوقع ذریعہ بن جائے گا، اگر نوکری کی درخواست دینی ہے تو اس کے ایک کونے پر چھوٹا سا (707) لکھ دیں، انشاءاللہ سطور ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاك بھارت بارڈر پر پہلا رافیل گرنے تک کا انتظار کرو،، تین سال پہلے کی ہوئی پیش گوئی ہوبہو پوری ہو گئی۔
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ بڑا بے نیاز ہے۔ وہ دینے پر آئے تو بندے کو بڑا نوازتا ہے اور انسان ہے کہ ناشکرا ہے جو مل رہا ہے، اس کا شکر ادا کریں، پھر دیکھیں راستے مزید کھل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے علاقے شادی پورہ سے مدرسے کا طالب علم اغوا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مخلص دوست کم ملے ہیں، جو ملے ہیں وہ سب مطلب پرست ہیں اور شک ہے کہ آج کوئی اپنے مطلب کے لئے آپ کا استعمال نہ کریں۔ اس سے محتاط رہیں، ورنہ بڑی چوٹ دے جائے گا۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج رات باوضو ہو کر سوئیں، وجدان عروج پر ہے۔ جو بھی خراب دیکھیں گے، وہ آپ کو مستقبل کے بارے میں استخارے کا کام دے گا۔ درود پاک پڑھیں، رات کو یہ بھی تاج ضرور پڑھیں۔








