ٹیسلا پائے: سولر چارجنگ اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ سے جڑے موبائل فون جو ابھی حقیقت سے کافی دور ہیں

اگر آپ کے پاس ایک ایسا فون ہو جسے آپ جیب میں ڈالیں اور وہ خود بخود ہی چارج ہو جائے، اس کا رابطہ مریخ اور چاند سے بھی ہو اور اس پر سیٹلائٹ انٹرنیٹ چلے جو کبھی بند نہ ہو۔۔۔

یہ سُن کر آپ کے ذہن میں کسی سائنس فکشن فلم کا نقشہ بنا ہو گا، لیکن ایسے فون کا وجود نہ تو کوئی حقیقت نہیں اور نہ ہی کسی ٹیکنالوجی کمپنی نے مستقبل قریب میں ایسا کوئی ڈیوائس مارکیٹ میں متعارف کروانے کی بات کی ہے۔

یقیناً آپ بھی چاہیں گے کہ آئے روز کی چارجنگ کے جھنجھٹ اور انٹرنیٹ کے کمزور سگنلز جیسے مسائل سے آپ کی جان چھوٹ جائے، پاکستان میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر بھی اکثر صارفین یہی چاہتے ہیں کیونکہ ایسے ہی فیچرز والے ایک افسانوی فون کا چرچا واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آج کل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ یہ کیا جا رہا ہے کہ یہ معروف امریکی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ’ٹیسلا‘ کی جانب سے بنایا گیا ایک فون ہے جس میں یہ تمام جدید ترین فیچرز موجود ہیں اور یہ جلد مارکیٹ میں موجود ہو گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ایک صارف نے اس فون کی تصاویر بھی لگائیں اور لکھا کہ ’ایلون مسک ٹیسلا پائے نامی فون سنہ 2024 کے اختتام پر لانچ کر رہے ہیں اور اس میں دو ایسے فیچرز ہیں جو کسی دوسری موبائل کمپنی کے پاس نہیں ہیں۔‘

’ایک تو اس فون کو چارجنگ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے کیونکہ یہ سورج کی روشنی سے خود بخود چارج ہو جاتا ہے اور اگر یہ آپ کی جیب میں بھی موجود ہو تو یہ چارج ہوتا رہے گا۔ دوسرا اسے انٹرنیٹ کنیکشن کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ایلون مسک کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سٹارلنک کے ساتھ منسلک ہو جاتا ہے۔۔۔‘

خیال رہے کہ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی اس کے علاوہ بھی متعدد کمپنیاں ہیں جن میں سٹار لنک، نیورالنک، سپیس ایکس، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سمیت دیگر شامل ہیں۔

تاہم ان میں سے کوئی بھی کمپنی موبائل فون نہیں بناتی تاہم سنہ 2022 کی Uses in Urdu کی ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی سٹارلنک جو سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کرتی ہے کی جانب سے ٹی موبائل کے ساتھ موبائل فونز کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔

تاہم ٹیسلا انک کے نام سے ایک موبائل کمپنی ضرور ہے جن کے موبائل فونز کے علاوہ بھی دیگر ٹیکنالوجی پراڈکٹس موجود ہیں۔

جب ایلون مسک سے سنہ 2020 میں سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ سمارٹ فونز بنانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو انھوں نے کہا تھا کہ ’بالکل بھی نہیں۔ سمارٹ فونز اور سمارٹ واچز ماضی کے پراڈکٹس ہیں، نیورالنک مستقبل ہے۔‘

نیورالنک کمپنی کے ذریعے ایلون مسک انسانی دماغ میں چپس امپلانٹ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ڈیوائسز کو ہمارا دماغ کنٹرول کر پائے۔

ٹیسلا پائے: سولر چارجنگ اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ سے جڑے موبائل فون جو ابھی حقیقت سے کافی دور ہیں

گذشتہ ماہ امریکی ویب سائٹ ’دی سٹینڈرڈ‘ کی جانب سے شائع کی گئی خبر کے مطابق ایلون مسک نے کہا تھا کہ ’اس میں بہت زیادہ کام کرنا پڑے گا۔ فون بنانے کا آئیڈیا سُن کر میرا مرنے کا دل کرتا ہے۔ لیکن اگر ہمیں فون بنانا ہی پڑا تو ہم بنا لیں گے لیکن ہم ایسا نہیں کرنا چاہیں گے۔‘

جون 2024 میں ایلون مسک نے ایک لائیو سٹریم کے دوران یہ واضح کیا کہ ’ہم ٹیسلا فون بنانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔‘

یہ افواہیں اس وقت پھیلی جب سنہ 2022 میں ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدا، جب خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ایپل اور گوگل اینڈرائڈ اس ایپ کو اپنے ایپ سٹورز سے ہٹا سکتی ہیں۔ اُس وقت مسک نے کہا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو ہم اپنا فون بنانے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

کچھ ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنیاں، جیسے کہ سوشل میڈیا، انٹرنیٹ اور گاڑیوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی، اس بات کا عندیہ دیتی ہیں کہ وہ مستقبل میں سمارٹ فونز تیار کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔

ٹیسلا فون کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جس فون کی تصاویر گردش کر رہی ہیں، وہ ڈیزائنر انٹونیو ڈی روسا کی جانب سے اپنےیوٹیوب چینل پر کانسیپٹ ڈیزائن کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور اس کا ٹیسلا کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اگر صارفین کو فونز کی چارجنگ کے جھنجھٹ سے چھٹکارا مل جائے تو یہ ایک بہترین بات ہو گی، لیکن کیا کوئی اور کمپنی اب تک سورج کی روشنی سے چارجنگ کی تکنیک فونز میں لا سکی ہے؟

ابھی اس بارے میں تحقیق جاری ہے اور جہاں الیکٹرک گاڑیوں پر سولر پینلز کے ذریعے چارجنگ کی تکنیک متعارف کروائی جا رہی ہے، وہیں فونز کے لیے بھی آنے والے سالوں میں ایسی ترقی کی توقع کی جا سکتی ہے۔

اسی طرح، انٹرنیٹ سے متعلق مسائل کا سامنا کرنے والے صارفین کو آگاہ کیا جائے کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے سلسلے میں ابھی تک کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی، مگر اس بارے میں بھی تحقیق جاری ہے۔

فی الحال تو یہ افسانوی فون ایک خواہش ہی ہے، اس لیے بہتر ہے کہ آپ اپنا فون چارج کریں اور انٹرنیٹ کا بل یا پیکج کروانا نہ بھولیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...