ایرانی وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اہم ملاقاتیں
ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔
بات چیت کی محور
رہنماو¿ں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
دوطرفہ تعلقات پر مشاورت
دورے کے دوران فریقین پاک ایران دوطرفہ تعلقات پر بھی مشاورت کریں گے۔
تعاون کے مواقع
ترجمان کا کہنا ہے کہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا موقع فراہم کریگا۔