خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزراء کی مراعات میں اضافے کا ترمیمی بل منظور
خیبرپختونخوا اسمبلی میں بل کی منظوری
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی میں صوبائی وزراء کی مراعات میں اضافے کا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر اظہار برہمی، سبزیوں کے حوالے سے بھی اہم احکامات جاری
اجلاس کی تفصیلات
پیر کو خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء کی تنخواہوں اور الاونسز ایکٹ میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم محمد مسرور ذمہ داریوں سے الگ ہو گئے
ترمیمی بل کی اہم نکات
ترمیمی بل کے مطابق کابینہ کے ہر ممبر کو سرکاری گھر نہ ملنے پر دو لاکھ روپے ماہانہ کرائے کے مد میں ملیں گے جبکہ پشاور میں ذاتی گھر والے وزیروں کو بھی اب دو لاکھ روپے میں مل سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لوٹاکریسی اور فریب کو پروموٹ کرنا بہت شرمناک ہے، بیرسٹر علی ظفر
تعمیر و تزئین و آرائش فنڈز
وزراء کو سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کے لیے ایک بار 10 لاکھ روپے ملیں گے اور وزراء تعزین آرائش فنڈز میں قالین، پردے، ائیرکنڈیشنر اور ریفریجٹر بھی خرید سکیں گے۔ بعدازاں، وزراء عہدہ چھوڑنے کے بعد تمام خریدی گئی اشیاء محکمہ انتظامیہ کے حوالے کرنے کے پابند ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو نے 200 میگا پکسل ZEISS APO ٹیلی فوٹو کیمرہ اور Dimensity 9500 کے ساتھ X300 Pro متعارف کرا دیا
شادی ہالوں کی بندش کا فیصلہ
صوبائی اسمبلی نے صوبے کے شادی ہالوں کو رات 10 بجے بند کرنے کی قرارداد بھی منظور کرلی۔ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مطابق ملک میں توانائی کے بحران کی وجہ سے شادی ہالوں کو دس بجے بند کرنے کا پابند بنایا جائے اور ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے عملدرآمد کا پابند کیا جائے۔ ایوان کی جانب سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
اجلاس کا اختتام
بعدازاں، خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر 11 نومبر تک ملتوی کر دیا گیا۔








