فلک جاوید کو گھر تک چھوڑ کر آنے کا بندوبست کر لیا، حبافواد
حبا فواد کی ایف آئی اے میں درخواست
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے ایف آئی اے میں پی ٹی آئی کی کارکن فلک جاوید کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: یقین نہیں آرہا یہ پاکستانی ٹیم کھیل رہی ہے آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح
الزامات کا جواب اور دھمکیاں
حبا فواد کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فلک جاوید نے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر فرضی الزامات اور بہتان لگائے اور دھمکیاں دیں۔ فلک جاوید کے الزامات سے ان کے شوہر فواد چودھری کی عزت پامال کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کردیئے
فلک جاوید کا جواب
دوسری جانب اپنے بیان میں حبا فواد نے کہا ہے کہ فلک جاوید کو گھر تک چھوڑ کر آنے کا بندوبست کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ذاتی نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں، فلک جاوید الزامات ثابت کریں ورنہ عدالتی کارروائی کے لیے تیار ہو جائیں۔ ایسے افراد کو سبق سکھانا ہوگا جو تحریک انصاف کے لیے بھی باعث شرمندگی بن رہے ہیں۔
فلک جاوید کا ردعمل
فلک جاوید نے حبا فواد کی ایف آئی اے میں درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ثابت کریں دنیا میں اکیلی آپ ہی حبا ہیں۔ معلوم تھا حبا فواد یہ کریں گی کیونکہ ایف آئی اے ان کے لیے گھر کی بات ہے، جو بھی ہو انصافینز کو حبا فواد کی اصلیت تو معلوم ہوئی۔