114 سالہ معمر ترین خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا

ناؤمی وائٹ ہیڈ کا اعزاز

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) ناؤمی وائٹ ہیڈ نامی 114 سالہ خاتون نے امریکا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا 14سالہ بیٹا منشیا ت کی زیادتی سے ہلاک ہو گیا

زندگی کا لمبا سفر

114 سالہ خاتون کو یہ اعزاز اس وقت حاصل ہوا جب 22 اکتوبر کو الزبتھ فرانسس کا 115 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔

پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والی ناؤمی وائٹ ہیڈ کی پیدائش 10 ستمبر 1910 کو جارجیا کے ایک فارم میں ہوئی تھی، جہاں وہ کپاس اور تمباکو چننے کا کام کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنگی جنون میں بھارتی فوج نے سرحد سے متصل مزید کتنے دیہات خالی کروا لیے ۔۔۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

خاندانی تاریخ

انہوں نے 1930 کی دہائی میں شادی کی اور ان کے شوہر کا انتقال 1980 کی دہائی میں ہوا۔ اتنی طویل زندگی کے دوران ان کے شوہر اور 3 بیٹوں کا انتقال ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان سے عشق کا بھوت اُتار دیا

طویل عمر کا راز

وہ اس وقت Greenville West Salem میں ایک سنیئر لیونگ کمیونٹی کے مرکز میں مقیم ہیں۔ ناؤمی وائٹ ہیڈ نے اپنی طویل ترین زندگی کا ممکنہ راز بھی بتایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "میں اس وقت تک زندہ رہوں گی جب تک خدا کی مرضی ہوگی"۔ ان کے مطابق ان کے جینز نے ان کی طویل العمری میں کردار ادا کیا ہے۔

ان کے والد بھی 90 سال سے زائد عرصے تک زندہ رہے۔ وہ کھانا پکانے، خاکے بنانے، اور موسیقی سننے جیسی سرگرمیوں کو بھی لمبی عمر کے لیے اہم تصور کرتی ہیں۔

صحت مند عادات

اپنی پوری زندگی میں انہوں نے تمباکو نوشی یا الکوحل کے استعمال سے گریز کیا۔ ستمبر 2023 میں ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی کی مدت کا کوئی ہدف طے نہیں کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...