بھارتی دارالحکومت دہلی بھی شدید سموگ کی لپیٹ میں آگیا، مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں

فضائی آلودگی کے خاتمے کی کوششیں

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی دارالحکومت کے حکام رواں سال فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے مصنوعی بارش کا استعمال کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حفیظ اللہ نیازی نے عمران خان کے ناکام جلسوں، دھرنوں، ریلیوں اور لانگ مارچ کی داستان لکھ ڈالی

غیر صحت بخش ہوا کا معیار

خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کےمطابق دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا ہے کہ دہلی اور اس سے ملحقہ خطے میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ شمالی بھارت کا بڑا حصہ ہر سال موسم سرما میں آلودگی کا سامنا کرتا ہے، ٹھنڈی ہوائیں گاڑیوں، صنعتوں، تعمیراتی دھول، اور زرعی فضلہ دہلی اور اس کے قریبی علاقوں کو زہریلی دھند کی لپیٹ میں لیتا ہے۔ 2023 میں بھی آلودگی سے نمٹنے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ (بادلوں میں نمک چھڑکنے کا عمل) کے ذریعے بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے یہ کام سرانجام نہیں دیا جاسکا تھا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی صورتحال

گوپال رائے نے صحافیوں کو ایئرکوالٹی انڈیکس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’میں وفاقی وزیر ماحولیات سے درخواست کرتا ہوں کہ دہلی اور شمالی بھارت میں ایئر کوالٹی انڈیکس 400 تک پہنچ چکا ہے، اگلے 10 دن انتہائی اہم ہیں، ہمیں مصنوعی بارش برسانے کی اجازت دی جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...