ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں گلفوڈ مینوفیکچرنگ 2024 کے 10ویں ایڈیشن میں پاکستان کی بھر پور شرکت
گلفوڈ مینوفیکچرنگ 2024 کا افتتاح
دبئی (طاہر منیر طاہر) — ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے چیف ایگزیکٹومسٹر زبیر موتی والا اور سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں گلفوڈ مینوفیکچرنگ 2024 کے 10ویں ایڈیشن کا دبئی میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد اور کمرشل قونصلر علی زیب خان بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کا آئندہ ماہ دورہ روس کا امکان
پاکستان کی پہلی بار شرکت
اس موقع پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے چیف ایگزیکٹومسٹر زبیر موتی والا نے کہا کہ پاکستان پہلی بار گلفوڈ پروسیسنگ میں حصہ لے رہا ہے۔ یہ ایک شاندار تجربہ ہے اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ پاکستانی نمائش کنندگان اپنی پیکیجنگ اور فوڈ پروسیسنگ کی صلاحیتوں کو دکھانے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے یہاں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
نمائش کی تفصیلات
سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ TDAP کی چھتری تلے پاکستان سے 21 نمائش کنندگان جبکہ 8 کمپنیاں نمائش میں خوراک اور مشروبات کی صنعت کے لیے خوراک کے اجزاء، پروسیسنگ اور پیکجنگ، پرنٹنگ، لیبلنگ اور سپلائی چین سلوشنز کی نمائش کے لیے آزادانہ طور پر شرکت کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تم اور کتنی گہرائی میں جاؤ گے: سارہ شریف قتل کیس کا وہ ڈرامائی لمحہ جو مقدمے کی سمت بدل گیا۔
گلفوڈ مینوفیکچرنگ کی اہمیت
گلفوڈ مینوفیکچرنگ ایک عالمی نمائش ہے جو مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے ڈیجیٹل اپنانے اور اختراعات کے ذریعے فوڈ مینوفیکچرنگ اور پروسیسنگ کے اگلے دور کی نقاب کشائی کرتی ہے۔ اس سال اس میگا ایونٹ میں دنیا بھر کے 60 سے زائد ممالک سے 1,200 سے زائد سپلائرز شرکت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابا گرونانک کبڈی کپ، انڈیا اور ایران کی ٹیمیں وطن واپس پہنچ گئیں۔
پاکستانی پویلین کا دورہ
چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی، سفیر پاکستان، قونصل جنرل اور کمرشل قونصلر نے پاکستانی پویلین کے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کنندگان سے تفصیلی بات چیت کی۔
ایونٹ کی تیاری
ایونٹ سے پہلے کے انتظامات اور نمائش کے دن، کمرشل سیکشن پاکستان قونصلیٹ دبئی نے پاکستانی نمائش کنندگان کو ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کی۔








