امریکی صدارتی الیکشن، کونسی ریاستیں ریپبلکنز نے ڈیموکریٹس سے چھینیں؟
ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ کامیابی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیابی حاصل کر کے دوسری مرتبہ امریکا کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں اسرائیلی سفیر کی پریانکا گاندھی کے بیان پر تنقید، مودی سرکار خاموش، بین الاقوامی امور کے ماہر پروفیسر اشوک سوین نے سوال اٹھا دیا
الیکٹورل ووٹ کی تقسیم
امریکا کی 50 ریاستوں میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 538 میں سے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں۔ امریکا میں کسی بھی صدارتی امیدوار کو جیت کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کے لیے ایک کنسورشیم کی تجویز ہے جس میں پاکستان کو بھی دعوت دی جاسکتی ہے، روئٹرز کا دعویٰ
ریاستوں میں کامیابی کا تناسب
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی 27 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ کملا ہیرس 19 ریاستوں میں کامیاب رہیں۔ 7 سوئنگ ریاستوں میں سے بھی 4 میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب قرار پائے۔
یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کو ریگولیٹ نہ کرنا بڑا رسک ، والٹ میں پوری دنیا سے ڈونیشن آئے گی، لوگ پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں:بلال بن ثاقب
فلپ ریاستیں
صدارتی الیکشن میں دو ریاستیں فلپ ہوئیں یعنی یہ دونوں ریاستیں 2020 کے الیکشن میں ڈیموکریٹس نے جیتی تھیں جو حالیہ الیکشن میں ری پبلکنز نے دوبارہ حاصل کر لی ہیں، ان ریاستوں میں جارجیا اور پنسلوینیا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ہم زبان طبی عملہ کا انتظام کسی نعمت سے کم نہیں : سردار محمد یوسف
ووٹر ٹرن آؤٹ
جارجیا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 50 اعشاریہ 7 فیصد اور کملا ہیرس نے 48 اعشاریہ 5 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ پنسلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 50 اعشاریہ 8 فیصد اور کملا ہیرس نے 48 اعشاریہ ایک فیصد ووٹ حاصل کیے، جارجیا کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 16 اور پنسلوینیا کے 19 الیکٹورل ووٹ ہیں۔
نتائج کی توقعات
تاہم ابھی امریکی صدارتی الیکشن کے مکمل نتائج موصول نہیں ہوئے ہیں لہٰذا اس بات کا امکان موجود ہے کہ فلپ ریاستوں کی تعداد میں ردوبدل ہو جائے۔








