ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر افغان حکومت کا رد عمل
افغانستان کی طالبان حکومت کی توقعات
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ امید ہے صداری انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت امریکا کے ساتھ تعلقات میں نئے باب کا سبب بنے گی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ایکس پوسٹ میں کہاکہ ’افغان حکومت کو امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ٹھوس پیش رفت کے لیے حقیقت پسندانہ اقدامات اٹھائے گی اور دونوں ممالک تعلقات کا نیا باب کھولنے میں کامیاب ہوجائیں گے‘۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ٹی 10 لیگ کیلئے 8 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیئے
ٹرمپ کا امن معاہدہ اور امریکی انخلا
انہوں نے زور دیا کہ سابق صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دور اقتدار میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی سربراہی کی جس کے نتیجے میں امریکا کو 2021 میں انخلا کا راستہ ملا اور 20 سالہ قبضے کا خاتمہ ہوا۔
سیرت سمنگانی کی رائے
دریں اثنا طالبان کے تاریخی گڑھ قندر کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ انعام اللہ سمنگانی نے ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ امریکی اپنے عظیم ملک کی سربراہی ایک خاتون کے ہاتھ میں دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان میں 20 سالہ امریکی قبضے کا خاتمہ بھی امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور اقتدار میں ممکن ہوا تھا، جب ٹرمپ انتظامیہ قطر کی میزبانی میں طالبان کے ساتھ طویل امن مذاکرات کے بعد 15 اگست 2021 کو اپنی فوج افغانستان سے نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔