اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع
اعظم سواتی کا جسمانی ریمانڈ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کردی.
یہ بھی پڑھیں: بانی نے کہا آئینی ترمیم پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے، ذرائع پی ٹی آئی
عدالت میں پیشی
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے 2 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر اعظم سواتی کو عدالت پیش کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی، جس پر عدالت نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کردی اور ملزم کو 14 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا.
گرفتاری کی تفصیلات
یاد رہے کہ اعظم سواتی کو دو دن قبل اٹک جیل سے رہا ہونے پر ٹیکسلا پولیس نے گرفتار کیا تھا.