کراچی: حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے برآمد
ایف آئی اے کی کارروائیاں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ جذباتی اور تاریخی حوالوں کے ساتھ شدید تکنیکی حملے کر رہا تھا، میری طرف سے بھی جواب میں گولے داغے جا رہے تھے، ہم دونوں ہی شدید تھک چکے تھے
گرفتاری اور برآمدگی
ایف آئی اے ٹیموں نے حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں کی گئی 3 مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کی کرنسی، پرائز بانڈز، چیکس، کمپیوٹرز اور موبائل فونز سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: جب زندگی سے لطف اندوز ہونا شروع کر دیں گے تو دل و ذہن سے ناراضی اور غصہ غائب ہو جائیگا، آپ بے لوث خدمت کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے
خصوصی چھاپے
ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کے عملے نے شہید ملت روڈ پر ایک عمارت میں چھاپہ مار کر ٹریول ایجنسی کے مالک آصف اشرف اور حوالہ ڈیلر شایان واحد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کیش، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ و دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم جمہوریت کیلئے تباہ کن ہیں: علی محمد خان
دیگر مقامات پر کارروائیاں
اس کے علاوہ گارڈن ویسٹ اور شرف آباد میں بھی چھاپے مارے گئے جہاں سے 117 دستخط شدہ چیکس، 61 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور 47 لاکھ روپے کیش کے علاوہ حوالہ ہنڈی سے متعلق 2 لیپ ٹاپ، 2 کمپیوٹرز، 7 موبائل فون اور رجسٹرڈ ضبط کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: Peshawar High Court Grants Transit Bail to Ali Amin Gandapur in Two Cases
مزید گرفتاریاں
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ایک اور کارروائی میں محمد اویس، عقیل سمیر، جاوید نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو حوالہ ہنڈی کا سیٹ اپ چلانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔
کاروباری طریقے
ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ ملزمان تھرڈ پارٹی کے ذریعے کاروبار کی ادائیگیاں، تصفیہ اور بے نامی کمپنی کے ذریعے کام کر رہے تھے۔