پنجاب کے پبلک سکولوں میں سٹیم نمائش کے انعقاد کا فیصلہ، اہم ہدایات جاری

انٹرنیشنل سٹیم ڈے کی مناسبت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر انٹرنیشنل سٹیم ڈے کی مناسبت سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سٹیم سائنسی نمائش کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پنجاب کے تمام پبلک سکولوں کو تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ تمام اضلاع میں سٹیم نمائش کا انعقاد یقینی بنائے گا۔ یہ سائنسی نمائش پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر مڈل و سیکنڈری سکولوں کے طلباء کے سائنسی ماڈلز پر مشتمل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کا علی امین گنڈا پور کی اسمبلی تقریر پر شدید ردعمل

نمائش کا مقصد

وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ سٹیم نمائش کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا اور سائنس و ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس و ریاضی کے فروغ کے علاوہ ان میں مذکورہ مضامین و عنوانات کے حوالے سے دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ یہ نمائشیں طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے، ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی غرض سے منعقد کی جا رہی ہیں جو مختلف شعبوں میں طلباء کے جدید خیالات و رجحانات کو اجاگر کرے گی۔

ماڈلز کی سکروٹنی اور انعامات

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ نمائش کیلئے پیش کئے جانے والے ماڈلز کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے جو تمام اضلاع سے جمع ہونے والے ماڈلز کا تکنیکی جائزہ لے گی اور نمائش کیلئے شارٹ لسٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین ماڈلز کے حامل 108 طلباء کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔ طلباء کو تخلیقی صلاحیتیں آزمانے کے مواقع دینا ان کی ترقی میں معاون ہوگا۔ یہ سائنسی نمائش گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کی مالی معاونت سے جاری تعلیم پروگرام کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...