بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کرنا ہوگا، فوادچودھری
فواد چودھری کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: خلیجی خطے میں ’’جاسوس نیٹ ورک‘‘ کا انکشاف، ایران، پاکستان اور دیگر ممالک کے خلاف بھی حساس معلومات اکٹھی کی جا سکتی ہیں: تہلکہ خیز رپورٹ
حکومت کی تنقید
فوادچودھری نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی نظر میں تمام سیاسی حریف دہشتگرد ہیں۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
پاکستانیوں کا فیصلہ
ان کاکہناتھا کہ پاکستان کے حالات کا فیصلہ پاکستانیوں نے کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کرنا ہوگا۔








