پنجاب فیسٹیول کا افتتاح
دورہ لوک ورثہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل آرٹس کونسل پنجاب تنویر ماجد کے ہمراہ لوک ورثہ کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ اور وارنٹ جاری ہو سکتے ہیں، احتساب عدالت
پنجاب فیسٹیول کا افتتاح
انہوں نے فیڈرل سیکرٹری انفارمیشن حسن ناصر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ارٹس کونسل پنجاب تنویر ماجد کے ہمراہ پنجاب فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور وہاں کاریگروں کی کارکردگی پر انہیں شاباش دی۔
یہ بھی پڑھیں: تیز ہوا آدمی کو اڑا کر 27 ہزار فٹ بلندی پر لے گئی، پھر اس کا کیا ہوا؟
کاریگروں کے تحائف
پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت کو کاریگروں نے مختلف تحائف بھی دیئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر راولپنڈی ارٹس کونسل سجاد حسین اپنے سٹاف کے ہمراہ بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر ملزم کا دوکاندار پر تشدد
ثقافتی ورثے کی اہمیت
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت کی افرادی تاریخی اہمیت ہے۔ ہمارا ثقافتی ورثہ ہماری پہچان ہے۔
پنجاب فیسٹیول کی ضرورت
ہمیں اپنے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے پنجاب فیسٹیول جیسے پروگرامز منعقد کرانے چاہیں۔ پنجاب فیسٹیول میں کاریگروں نے اپنے کام کے ذریعے علاقائی ثقافت کو اجاگر کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔








