ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

برج حمل

سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس پریشانی میں سے کافی دنوں سے گزر رہے تھے، اب اس کے حل ہونے کے دن ہیں۔ اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ اب صورتِ حال تیزی سے بہتر ہو کر آپ کے حق میں ہو جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ روزگار خاندانی معاملات میں خاص طور پر بہتری آئے گی۔ جو لوگ اپنے غصے کو قابو میں رکھ کر چلیں گے وہ زیادہ پریشانیاں اس سے ہی قابو میں لے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کی پیش گوئی: مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ

برج ثور

سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
معاملات میں جو بھی خرابی چل رہی ہے اور صحت کا جو سلسلہ کافی کمزور دکھائی دے رہا ہے، میرے اللہ نے چاہا تو وہ بہت بہتر ہو سکے گا اور جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔ یہ ہفتہ گھریلو ماحول میں بھی بحکم اللہ بہتری لائے گا اور آپ کی اور بھی پریشانیوں کو ختم کرے گا۔ جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہوگی اس کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری قتل سازش کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

برج جوزہ

سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں مال خانہ کھل رہا ہے۔ آپ کو کافی عرصے سے مالی معاملات میں جو مشکلات آ رہی تھیں، وہ اب بہتر ہونا شروع ہو جائیں گی اور قرض لینے اور دینے دونوں سلسلوں میں اب اچھی خبریں ہیں۔ جو لوگ روزگار کو لے کر پریشان تھے وہ اس میں بڑی بہتری محسوس کریں گے اور جس بھی شخص نے تنگ کیا ہوا تھا، وہ اب خود بخود پیچھے ہٹ جائے گا اور آپ کا سلسلہ کامیابی سے آگے بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کی خیبرپختونخوا کی طرف سے 2 فیصد ٹیکس لگانےکی مخالفت

برج سرطان

سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
نامعلوم مقام کی طرف سے فائدہ حاصل ہوگا اور جو بات پریشان کررہی تھی اس کا حل بھی انشاءاللہ مل جائے گا۔ کافی دنوں سے جس مقصد کے لئے کوشش کی جا رہی تھی، وہ اب حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ جو لوگ اپنے کام کو لے کر سخت مشکل میں تھے ان کے لئے بھی اچھی خبر ہے، بندش وغیرہ میں جکڑے ہوئے اب اس سے آزاد ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، فکر مند نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جج کا بڑا فیصلہ، عافیہ صدیقی کیلئے نئی امید پیدا ہوگئی

برج اسد

سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ سے خیر کی دعا کریں اور دماغ سے وہم وغیرہ کو نکال دیں، جو بھی خطرات محسوس کئے جا رہے ہیں وہ ختم ہو جائیں گے اور جن لوگوں سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی ختم ہو سکے گی۔ اب پرانے معاملات کو چھوڑ کر نئی زندگی کی طرف آئیں اور خوب دل لگا کر محنت کریں، راستے اگر کھل گئے ہیں تو اللہ پاک اس پر چلنے میں بھی آسانیاں پیدا فرمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 5 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی

برج سنبلہ

سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت مال خانہ بند ہے جس کی وجہ سے وقتی پریشانی تو ہے مگر اب حالات بتا رہے ہیں کہ تین چار دن کی بات ہے۔ آپ کا زائچہ ان مقام سے نکلنے میں کامیاب ہوگا تو صورتِ حال بھی فوری طور پر آپ کے حق میں ہو جائے گی۔ اس لئے آپ کا سارا سلسلہ بہتر ہونا شروع ہوجائے گا اگر مکمل توجہ رکھ کر چلیں گے۔ جو لوگ بندش وغیرہ میں تھے وہ اب خود کو آزاد ہی سمجھیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر ہاؤس میں امریکہ اور کینیڈا سے آئے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں تقریب، گورنر پنجاب نے بھارت کو کرکٹ کے حوالے سے “خصوصی پیغام” بھی دیدیا

برج میزان

سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنے خیالات کی دنیا سے باہر آئیں اور ہر بات کو لے کر پریشان نہ ہو جایا کریں، اللہ پر بھروسہ رکھیں، وہ ساری پریشانیاں اور مشکلات کو دور فرما دیں گے۔ اس وقت جس چیز کا خوف تھا وہ بھی ان شاءاللہ ختم ہوگا۔ مالی حوالے سے بہتری کی خبریں آ رہی ہیں، کافی عرصے سے ان مشکلات میں آئے ہوئے لوگ اب دن بدن اچھی بہتری کی جانب جانا شروع ہو جائیں گے، پریشان نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

برج عقرب

سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ان لوگوں سے خطرات ہیں جو ماضی میں بھی دردِ سر بنے ہوئے تھے اور اب بھی ہیں۔ آپ سورة حشر کی آخری تین آیات کو صبح شام پڑھ لیا کریں، آپ کی ساری پریشانیاں بھاگ جائیں گی۔ اور دل لگی جیسے معاملات یا کسی بھی قسم کے تعلقات سے دور رہیں اگر آپ اگلی زندگی میں بہتری چاہتے ہیں۔ جو لوگ سفر کی تمنا رکھتے ہیں وہ اب تیاری شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: عظمٰی بخاری سے سینیئر فنکاروں کی ملاقات، تھیٹر ڈراموں کو مہذب اور ثقافتی بنانے کیلیے 7 رکنی ایڈوائزری کمیٹی قائم

برج قوس

سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کی گھریلو زندگی میں پچھلے کافی دنوں سے جو مشکلات پیش آ رہی تھیں، اب ان کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے۔ جن لوگوں نے اب خود بھی توبہ کرکے سیدھا راستہ اختیار کر لیا، انشاءاللہ ان کے دن بھی بدل جائیں گے۔ جو بھی چھوٹی موٹی رکاوٹیں ہیں وہ تیزی سے ختم ہو رہی ہیں، مشتری کے زائچے میں آ جانے سے عزت، دولت، شہرت جیسے امور میں بہتری آ جائے گی، ان شاءاللہ۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری صنعت میں ٹیلنٹ کی بجائے ظاہری خوبصورتی کو اہمیت ملتی ہے: عدنان شاہ ٹیپو

برج جدی

سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ہر طرح کی پریشانیاں اور مشکلات بحکم اللہ اب ختم ہونے جا رہی ہیں۔ آپ نے بڑا عرصہ ان میں گزارا ہے۔ اب مشتری اور شمس زائچے میں آ رہے ہیں جن کی مدد سے آپ کو عزت، دولت، شہرت جیسے امور میں نہ صرف بہتری ملے گی، بلکہ جو رکاوٹیں اور بندش وغیرہ ہیں وہ خود بخود ختم ہو جائیں گی اور ضرورت کے تحت اس ہفتے رقم کا حصول بھی ممکن ہو सके گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024 ری شیڈول کرنے کی درخواست خارج کردی

برج دلو

سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے لئے اب ایسے حالات پیدا ہوگئے ہیں کہ آپ کو اپنا بے حد خیال رکھنا ہوگا اور روزانہ چاروں قل اور سورئہ قلم کی آخری دو آیات کو پڑھ کر گھر سے نکلا کریں۔ جس بھی طرح سے ممکن ہو راشن کی صورت میں صدقہ بھی دیں اور جن کی اولاد جوان ہے، وہ ہرممکن ان پر نظر رکھنے کی کوشش کریں اور بڑی حکمت سے ان سے پیش آئیں تاکہ وہ باغی نہ ہو جائیں۔

برج حوت

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
دوست اور دشمن میں تمیز کریں، آپ کی اردگرد ایسا ہی ماحول ہے کہ آپ کو اندازہ کرنا مشکل ہو رہا ہے، اس لئے اگر ہو سکے تو آپ چند دن سب سے دوری اختیار کریں اور صرف ضرورت کے تحت ہی گھر سے نکلیں۔ جو کام کرنا ہے استخارے کی مدد سے کریں اور کسی کو اس کی خبر بھی نہ ہونے دیں۔ اپنوں میں سے بھی شرارتی لوگ آپ کے آس پاس موجود ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...