قومی ٹیم بھارت سے کسی بھی ٹورنامنٹ میں میچ نہیں کھیلے گی، نجی ٹی وی کا سنسنی خیز دعویٰ
بھارتی کرکٹ ٹیم کا بائیکاٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان نہ آنے کی صورت میں قومی ٹیم ہر ٹورنامنٹ میں بھارت کا بائیکاٹ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، 2 پولیس اہلکار شہید
آئی سی سی کی اطلاع
ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے، جس پر حکومت پاکستان نے غور کرنا شروع کردیا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹویٹس کیس، سیشن عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے مؤقف
پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا اور ہائبرڈ ماڈل کیخلاف خطرناک حد تک جائے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق، آئی سی سی پر زور دیا جائے گا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پورا ایونٹ پاکستان میں ہی ہو۔
پاکستان کا سخت مؤقف
پاکستان نے بھارتی ہٹ دھرمی کا ہر فارم پر مقابلہ کرنے اور اپنے مؤقف پر ڈٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے سخت مؤقف اپنایا ہے کہ اگر بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے انکار کیا تو پاکستان آئندہ کبھی اُن کے ساتھ میچ نہیں کھیلے گی اور پاک بھارت تعلقات کی بہتری تک کسی بھی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم انڈیا کے مدمقابل نہیں آئے گی۔








