طاہر اشرفی نے ریاست سے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا
چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے ریاست سے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی میں بےگناہ شہری شہید ہوئے ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف مطالبہ
انہوں نے کہا کہ جوں جوں پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے، دہشت گردی کی جارہی ہے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے مزید کہا کہ دہشت گردی کرنے والوں کا تعلق کسی صوبے یا کسی طبقہ سے نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان سے مطالبہ ہے، دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔